ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چینی کمپنی جرمنی کا ہوائی اڈا خریدے گی

چینی کمپنی جرمنی کا ہوائی اڈا خریدے گی

Fri, 11 Aug 2017 17:34:06  SO Admin   S.O. News Service

برلن،11اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمنی کی ایک ریاست ری ہائن لینڈ پلیٹی نیٹ نے اپنا فرینکفرٹ ہان ہوائی اڈا چینی کمپنی ایچ این اے کو فروخت کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، ایچ این اے کے ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے کہ ایچ این اے گروپ ہوائی اڈے کی خریداری کیلئے 15.1ملین یورو (17.7بلین ڈالر) ادا کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے، چینی کمپنی کے اس میں 82.5فیصد حصص ہوں گے، اپریل میں پلیٹی نیٹ کی علاقائی اسمبلی نے ہوائی اڈے کی فروخت کے حق میں ووٹ دیا تھا،ریاستی وزیر داخلہ راجر لی وینٹز نے اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بروقت ایک اچھا شرکاکت دار تلاش کر لیا ہے۔
 


Share: